اپوزیشن احتجاجی سیاست کے بجائے ملکی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دے‘ محسن لغاری

اپوزیشن احتجاجی سیاست کے بجائے ملکی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دے‘ محسن لغاری

  

جام پور(نامہ نگار) اپوزیشن دھرنا اور احتجاجی مظاہر ے کرنے کی بجائے علاقائی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لیے حکومت کا ساتھ د ے۔  پیپلز  پارٹی اور مسلم لیگ ن مولنا فضل الر حمان کا ساتھ دینے کی بجائے عوام کی خوشحالی کے لیے کام کریں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی پالیسوں کی (بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

بدولت ملک میں معاشی استحکام پیدا ہو ا ہے۔ حلقہ کی عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری نے  محمد یار خان  کے  پچیس سالہ بیٹے کی ناگہانی موت  پر وفات پر ان کے ورثاء سے اظہار افسوس کرنے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت غربت کے خاتمہ کے لیے احساس پروگرام شروع کیا ہے جس کے لیے ایک سونوے ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح غریب اور مسکین ونادار لوگوں کے لیے کھانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کی تکمیل کریں گے۔ پانی چوری کو روکنے کے لیے ضلع افسران کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے تتاروالا۔ بستی رندان سمیت دیگر علاقوں میں وفات پا جانے والے لوگوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا۔ 

محسن لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -