غربت‘ ڈپریشن‘ خود غرضی کے باعث خودکشیوں  کی شرح بڑھ رہی ہے‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

    غربت‘ ڈپریشن‘ خود غرضی کے باعث خودکشیوں  کی شرح بڑھ رہی ہے‘ شاہینہ نجیب ...

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ انسانی ذہنی صحت اسکی جسمانی صحت سے بھی زیادہ اہم ہے جسمانی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

صحت بھی ذہنی صحت کی مرہون منت اور اسکے ساتھ مشروط ہے ڈاکٹر شاہینہ یہ بات ذہنی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا ہے کہ اس مرتبہ اس دن کا تھہیم ”خود کشی سے بچانا“ ہے انہوں نے کہا کہ معاشرتی نا ہمواریوں غربت، بے روزگاری ڈپریشن، عدم برداشت، رشتوں میں خود غرضی اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال خود کشیوں کو فروغ دے رہا ہے حکومت اور معاشرے کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے پڑھی لکھی مڈل کلاس مثبت پاکستان تحریک کا حصہ بن کر مثبت رویوں کو فروغ دیکر خود کشیوں کو روکا جا سکتا ہے ضرورت صر ف درد دل اور خلوص نیت سے مل جل کر کام کرنے کی ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -