چارٹر آف ڈیمانڈ سے انحراف‘ نعیم  گروپ نے تاجرکاز کو ناقابل تلافی  نقصان پہنچا ہے‘ خواجہ سلیمان صدیقی

چارٹر آف ڈیمانڈ سے انحراف‘ نعیم  گروپ نے تاجرکاز کو ناقابل تلافی  نقصان ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ انجمن تاجران نعیم گروپ نے چارٹر آف ڈیمانڈ سے انحراف کرتے ہوئے 28 اور 29 کو ہڑتال کی کال دے کر ایک بار پھر تاجر کاز کو ناقابل تلافی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

نقصان پہنچایا ہے اور ایک متفقہ فیصلے کے بعد ہڑتال کی کال دے ہمیں دھوکا دیا ہے انہوں نے مزید کہا چارٹر اف ڈیماند کے مطابق یہ طے ہوا تھا کہ ہڑتال کی کال مشترکہ دیں گے جس سے اس گروپ نے ماضی کی روایت برقرار رکھی ہے جب نواز شریف دور حکومت میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے موقع پر بھی اکٹھے احتجاج پر نکلے تھے لیکن بعد ازاں نعیم میر، خواجہ شفیق گروپ نے حکومت سے ساز باز کرکے تاجر کاز کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا تھا انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئیے 11 اکتوبر تک کی مہلت مانگی تھی لیکن اس گروپ نے قبل از وقت ہڑتال کی کال دے کر تاجروں کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے ہمارا اس ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔

تاجر کاز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -