چار ٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عمل در آمد ورنہ 72گھنٹو ں میں دما دم مست قلندر، تاجروں کا اعلان 

چار ٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عمل در آمد ورنہ 72گھنٹو ں میں دما دم مست قلندر، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ایف بی آر کے سینئر ممبر ڈاکٹر حامد نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم کو یقین دہانی کرادی ہے کہ ان کے چارٹر ڈ آٖ ف ڈیمانڈ پر عملدر آمد کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر60صفحہ12پر)


انہوں نے اسلام آباد میں مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم سے کی گئی ملاقات میں کیا جبکہ خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اگر چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وہ 72گھنٹوں کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے پھر کوئی ڈیڈ لائن نہیں چلے گی اور دما دم مست قلندر ہو گا یہ مسئلہ صرف تاجروں کا نہیں بلکہ عوام کا بھی ہے اب تاجروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی بھی سڑکوں پر آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایف بی آر کے سینئر ممبر ڈاکٹر حامد سے کی گئی ملاقات کے بعد کیاانہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حامد نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے معاملات زیر بحث ہیں انشاء اللہ مسئلے کا حل ضرور نکلے گا خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ آج صرف تاجر ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم معاشی بدحالی کا شکار ہو چکی ہے لیکن حکومت آئیں بائیں شائیں کر رہی ہے ااگر ان کے مسائل حل نہیں ہوتے تو اب تمام تاجر تنظیمیں متحد ہو کر مکمل شٹر ڈاؤن کریں گی اور لاک ڈاؤن بھی ہو گا جس کی ذمہ دار پھر حکومت ہو گی۔
چارٹرر آف ڈیمانڈ