لوگوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ضروری‘انیس قائم خانی

لوگوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ضروری‘انیس قائم ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے پورے پاکستان میں شدید بے چینی کی فضا ہے عمران خان عوام سے کئے وعدے پورے کریں سندھ اور بلوچستان میں تنظیم سازی مکمل کرلی جلد پنجاب اور کے(بقیہ نمبر61صفحہ12پر)

 پی کے میں بھی تنظیمی مرحلہ مکمل کرلیں گے صرف مقبوضہ کشمیر ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے عوام بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر دیگر پارٹی رہنما شبیر قائم خانی، اشفاق احمد منگی، کرامت علی شیخ، راؤ تیمور، رائے خالد بھی موجوو تھے انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ تین سال قبل ہم نے 3مارچ 2016کو پارٹی کی بنیاد رکھی اور ملکی تاریخ میں عام انتخابات میں پارٹی کے قیام کے ساتھ بھرپور حصہ لیا اور لاکھوں ووٹ حاصل کئے جو پارٹی قائد مصطفی کمال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا منہ بولتاثبوت ہے آج سندھ بھر میں تنظیمی دفاتر قائم ہوچکے ہیں ہم نے پی ایس پی کو منظم کیا ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں سندھ، بلوچستان میں پی ایس پی کی تنظیم سازی مکمل کرلی ہے جبکہ بہت جلد پنجاب اور کے پی کے میں بھی تنظیم سازی مکمل کرلیں گے اور ورکرز کنونشن بھی منعقد کریں گے آج پی ایس پی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے جو آنے والے وقتوں میں اہم رول ادا کرے گی جنوبی پنجاب صوبے کا قیام انتہائی ضروری ہے جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبہ جلد از جلد بنایا جائے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے الگ صوبے کے نام پر ووٹ لئے مگر جنوبی پنجاب کی عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا نہیں کیاانہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال یقینا انتہائی خراب ہے تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے تباہی مچادی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے پورے ملک میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے یہاں تک کہ عام غریب شہری آٹا، گھی، چینی، دال، دودھ تک نہیں خرید سکتا، پینے کا صاف پانی تک شہریوں کو میسر نہیں اور بمشکل وہ گزر اوقات کر رہا ہے ایک طرف مہنگائی کا سیلاب ہے تو دوسری طرف بے روزگاری کی وجہ سے لاکھوں پریشان حال ہیں بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے ہر شہری پریشانی کا شکار ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ مولانا فضل الرحمن کا جمہوری حق ہے تاہم حکومتوں کے آنے جانے سے مسائل حل نہیں ہوتے کشمیر کے مسئلے پر پوری پاکستانی قوم، پی ایس پی حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے سندھ کی تقسیم بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سندھ کی تقسیم کا کوئی مطالبہ نہیں کررہے ہیں بعدازاں انیس قائم خانی نے پارٹی رہنما ملک بلال اعوان کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔

قائم خانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -