مقامی حکومتوں کے خاتمے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے‘ عقیل نجم ہاشمی

مقامی حکومتوں کے خاتمے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے‘ عقیل نجم ہاشمی

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)مقامی حکومتوں کی غیرقانونی تحلیل نے شہریوں کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔ان خیالات کا اظہار سابق میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

معزول ممبران میونسپل کارپوریشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے  شہر کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہرکی بہتری،عوام کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے ایک منظم لائحہ عمل ترتیب دینا ہو گا۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ مقامی حکومتوں کی تحلیل بظاہرجمہوری حکومت کی جمہوریت کش پالیسی ہے جو عوام کے مسائل مقامی طور پر حل کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے کہ حکومت مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو جمہوری طریقہ سے اپنی مدت پوری کرنے دے لیکن جمہوری رویوں سے عاری حکومت سے اپنا حق لینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ارشماد احمدچنڑ،شاہد اقبال،نسرین انوراور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -