ڈیر ہ: مین ہولز میں بوریاں ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم 

    ڈیر ہ: مین ہولز میں بوریاں ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم 

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے شہر کے مین ہولز میں بوریاں ڈالنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے اور بوریاں نکالنے والے سیور مین کو کیش پرائز کے ساتھ شاباش دی.ڈیرہ غازیخان کی سیوریج لائن بند کرنے کیلئے مین ہولز میں ریت،ٹف ٹائلز اور پتھروں سے بھری بوریاں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔کمشنر مدثر ریاض ملک بوریوں کی موجودگی کی اطلاع(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 پر موقع پر پہنچے اوشاہ سکندر روڈ کی مین سیوریج لائن سے ریت اور ٹف ٹائیل کی بوریاں نکالنے کے عمل کا جائزہ لیا  انہوں  نے مین ہول پر کام کرنے والے سیورز مین سے صورتحال کا جائزہ لیا۔مین ہولز سے ٹف ٹائلزسے بھری  بارہ کے قریب بوریاں نکالی گئیں۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ تخریب کاری کر کے سیوریج لائن کی بحالی  میں خلل ڈالا جارہا ہے.بوریاں ڈالنے والوں کی نشاندہی کرنے والے کو 50ہزارروپے کیش دیا جائے گا.اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید،ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -