حادثات میں دو ہلاکتیں، بچہ کھلے مین ہو ل میں گر کر جاں بحق 

  حادثات میں دو ہلاکتیں، بچہ کھلے مین ہو ل میں گر کر جاں بحق 

  

رحیمیار خان‘ صادق آباد‘ خانیوال‘ حیدر آباد تھل(نمائندگان پاکستان) حادثات میں دو ہلاکتیں‘ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق۔ رحیمیار خان‘ صادق آباد سے بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار کے مطابق صادق آبا دگڑھی بیگڑھ میں کھیلتا ہوا معصوم بچہ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق،بلدیہ عملہ ہٹ دھرمی کا شکار،نااہلی کی وجہ سے بچہ کی ہلاکت ہوئی،ورثاء۔تتفصیل کے مطابق گزشتہ روز گڑھی بیگڑھ میں تین سالہ بچہ علی حسن ولد شوکت علی جو کہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہو گیا ہے جس پر والد شوکت علی سمیت اہل خانہ نے ٹی ایم اے عملہ کی غلفت اور نااہلی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کاتمام تر عملہ جان بوجھ کر گڑھی بیگڑھ کو نظر انداز کررہاہے سیوریج سسٹم تباہ ہو چکا ہے کھلے مین ہولز کی وجہ سے آئے روز حادثہ معمول بن چکے ہیں۔خانیوال یس نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق بس اور موٹر سائیکل تصادم موٹر سائیکل سوار جاں بحق پیرووال کے قریب اکمل چیمہ کمپنی کی بس نمبرFDU-9876موٹرسائیکل نمبرLEG2062کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار محمد سلیم ولد عالم علی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا  ریسکیو1122 ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مگر محمد سلیم اس سے قبل ہی جاں بحق ہوگیا۔حیدر آباد تھل سے نمائندہ پاکستان کے مطابق  حیدرآبادتھل کے نزدیک سدو اڈا پر ٹرک کی اونٹ ریڑھی کو ٹکر ایک خاتون جاں بحق 2افراد شدید زخمی زخمیوں کو بھکر ریفر پولیس تھانہ حیدرآبادتھل موقع پرپہنچ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق جھنگ سے آنے والے ٹرک نے سدو اڈا پرحیدرآبادتھل جانے والے اونٹ ریڑھی کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شمیم زوجہ بشیر احمد موقع پر جابحق ہوگی اور 2افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون شامل ہے، ورثاء نے جھنگ بھکر روڈ کو بلاک کردیا ا یس ایچ او تھانہ حیدرآبادتھل عثمان سلطان موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا اور ٹرک ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -