امت مسلمہ نبی اکرمؐ کی عظمت و حرمت پر مر مٹنے کیلئے تیار‘ حامد سعید کاظمی

امت مسلمہ نبی اکرمؐ کی عظمت و حرمت پر مر مٹنے کیلئے تیار‘ حامد سعید کاظمی

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام جو ظلم و ستم سہہ رہے ہیں وہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے سہہ رہے ہیں‘ حضور نبی اکر م صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں حضور نبی اکرم کی حیات طیبہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ہمارے لئے نمونہ ہے آج تمام عالم کفر مسلمانوں کے خلاف ایک ہوگئے ہیں تاجدار ختم نبوت کانفرنس وقت کا تقاضا ہے اور امت مسلمہ اپنے نبی ؐ کی عظمت و حرمت پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم السعید اور شیخ عامر البدری کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت علامہ پیر سید قمرالزمان شاہ نے کی جبکہ کانفرنس میں ضلعی صدر تنظیم السعید قاری ارشاد احمد سعیدی،صوبائی خطیب اوقاف قاضی محمد وہاج قادری،علامہ عطاء الفخر البدری، شیخ عامر البدری،مفتی الطاف حسین، قاری محمد سیف، قاری حفیظ الرحمان،قاری خالد حمید کاظمی، قاری خالد چشتی، قاری بشیر احمد فردوسی،جاوید اشرف وڑائچ، حاجی بشیر احمد بھٹی،ڈاکٹر راؤ منور جانی، ذوالفقار مغل،حاجی رفیق رانا،عظمان رانا،عمران حفیظ،رانا تنویر سمیت سینکڑوں عاشقان مصطفی ؐ نے شرکت کی سید حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ انگلی کے اشارے سے چاند کے دو ٹکڑے کرکے جوڑ دیتے تھے پھر بھی آپؐ نے مسلمانوں کو سبق دینے کیلئے اپنے جوتے خود گانٹھے حضور نبی اکرم ؐ نے اپنے اوپر ظلم برداشت کئے مگر کبھی کسی کو بددعا نہیں دی کانفرنس سے قاری ارشاد احمد سعیدی، علامہ خالد حمید کاظمی، علامہ عطاء الفخر البدری،قاری بشیر احمد فردوسی،پیر سید قمر الزمان شاہ و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا تاجدا ر ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ملک کے نامور ثناء خوان مصطفیؐ نے حضور نبی اکرام ؐ کی شان رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے آخر میں پیر سید قمر الزمان شاہ نے خصوصی دعا بھی کروائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -