ملتان‘ مدنی چوک پر فلائی اوور تعمیر کرنیکی تیاریاں‘ فوری طور پر سروے کا حکم

ملتان‘ مدنی چوک پر فلائی اوور تعمیر کرنیکی تیاریاں‘ فوری طور پر سروے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے مدنی چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کے لئے فوری طور پر سروے شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔اس پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے کے لئے سروے رپورٹ کے ساتھ ساتھ فیزیبلٹی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی اور ڈائریکٹر ورکس واسا مشتاق خان کے ساتھ موقع وزٹ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے مدنی چوک اور اس سے ملحقہ علاقہ جات میں رہنے والے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے فلائی اوور کی جلد تعمیر کا حکم جاری کیا ہے۔اس لئے اس پروجیکٹ کی ابتدائی رپورٹ مکمل کر کے تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ملتان شہر کے داخلی راستوں پر خوبصورت انٹری گیٹس کی تعمیر کے لئے قادر پوراں روڈ پر ایم ڈی اے کی حدود کا بھی وزٹ کیا۔انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ گیٹ کی تعمیر کے لئے تخمینہ لاگت فوری تیار کر کے PC1 تیار کیا جائے ڈائریکٹر انجینئرنگ نے بتایا کہ قادر پوراں روڈ پر انٹری گیٹ کے لئے سروے مکمل ہو چکا ہے جن کے لئے ٹینڈر تیار کیا جا رہا ہے۔ بہت جلد اس کا PC1اور ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا۔جس کے بعد فوری تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو میٹرو روٹس کی مینٹینس کے بارے میں تسلی بخش رپورٹ پیش کرتے ہوئے بریفنگ میں بتایا گیا کے میٹرو روٹ کے مینٹینس تمام ایشوز کو مکمل طور پر حل کر دیا گیا ہے۔اب ہر لحاظ سے تسلی بخش ہے۔ کلمہ چوک سے نواں شہر روڈ کی تعمیر اور ترقیاتی کام کے بارے میں بتایا گیا کہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہے پتھر ڈالے جا رہے ہیں اور کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے چوک رشید آباد پر تزئین و آرائش کے کام کو چیک کرنے کے لئے وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایات کی کہ چوک کی تزئین و آرائش اور امپرومینٹ کا کام تیز کیا جائے۔ چوک پر خوبصورت لائٹیں لگائی جائیں۔ گول چکر پر خوبصورت تعمیر کے ساتھ ساتھ پھول دار پودے لگائے جائیں اور کام کو جلد مکمل کیا جائے۔
فلائی اوور