قندیل بلوچ قتل کیس‘ ملزم عارف کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنیکا حکم

  قندیل بلوچ قتل کیس‘ ملزم عارف کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنیکا ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفرور ملزم عارف کا پولیس استدعا پر مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم عارف کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم عارف کے خلاف (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

غیرت کے نام پر بہن قندیل بلوچ کو قتل کرانے کا مقدمہ درج ہے، ملزم عارف سے کیس کے متعلق تفتیش ہونی باقی ہے، تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،واضح رہے کہ ملزم عارف کے خلاف والد عظیم نے 16 جولائی 2016 کو غیرت کے نام پر بیٹی قندیل کو سازشی کردار ادا کرکے قتل کرانے کا مقدمہ درج کرایا تھا، ماڈل قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا ہوچکی ہے،جبکہ مقدمہ کے دیگر مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان کو عدالت نے بری کردیا تھا، تاہم گزشتہ روز عدالت نے پولیس استدعا پر ملزم عارف کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔جبکہ ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں سزا پانے والے ملزم وسیم کی جانب سے دائر سزا کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں سزا پانے والے ملزم و مقتولہ کے بھائی وسیم نے عمر قید کی سزا کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف بہن قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا مقدمہ درج ہوا جس پر ماڈل کورٹ ملتان نے 27 ستمبر کو عمر قید کی سزا سنادی تھی،ملزم نے ایڈوکیٹ سردار محبوب کے توسط سے عدالت میں سزا منسوخی کی اپیل دائر کی ہے۔جس پر فا ضل عدا لت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر نے کا حکم دیا ہے۔

قندیل بلوچَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -