اوقاف اراضی پر قبضہ‘ زاہد بہار ہاشمی‘ رشتہ داروں کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
ملتان (وقا ئع نگار)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے مخدوم رشید اوقاف کی 60 ایکڑ اراضی پر پچھلے 27 سال سے ایک سینئر سیاستدان کے داماد ز اہد بہار ہاشمی اور انکے عزیز و اقارب کے قبضے کے کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اس سلسلے میں اینٹی کرپشن ملتان میں چلنے والی انکوائری میں تفتیشی افسران نے محکمہ اوقاف سے پچھلے 27 سال ریکارڈ اور اس دوران(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
سرکل نمبر 3 ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف مخدوم رشید زون کون کون تعینات رہا ہے کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ 60 ایکڑ سرکاری اراضی دربار حضرت مخدوم رشید حقانی سے ملحقہ پر قابضین اور ان کے خلاف کاشت کے بارے اوقاف کی جانب سے کوئی بھی کاروائی کی گئی ہے اسکی تفصیلات اور ریکارڈ آج اینٹی کرپشن میں طلب کر لیا ہے۔ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور اوقاف کی جانب سے کی جانے والی قابضین کے خلاف کا روائیوں کو مدنظر رکھتے ہو ئے مزید کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔اور پھر زاہد بہار ہاشمی اور انکے ر شتہ داروں کو طلب کیا جا ئے گا۔زاہد بہار ہاشمی کی جانب سے پچھلی طلبی پر تفتیشی افسران احسان الحق،احسن رضا کھاکھی اور اپنے خلاف خلاف لگائے جانے والے الزامات کی تفصیلات کے ریکارڈ اور معلومات فراہم کر نے کے لئے ایک درخواست دی گئی تھی۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ملتان نے سورس رپورٹ تیار کی تھی کہ زاہد بہار ہاشمی اور انکے کزن اقبال شاہ نے اوقاف کے ڈسٹرکٹ منیجر کے ساتھ مل کر 60 ایکڑ اراضی پر 1985 سے 2012 تک کاشتکاری کی۔جسکی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔
اوقاف اراضی