پسند کی شادی‘ جوڑے کی فیملی کے درمیان لڑائی‘ ہائی کورٹ روڈ میدان جنگ

  پسند کی شادی‘ جوڑے کی فیملی کے درمیان لڑائی‘ ہائی کورٹ روڈ میدان جنگ

  

ملتان (خبر نگار خصوصی‘نامہ نگار)پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے گھر والوں کے درمیان لڑائی کے سبب ہائیکورٹ روڈ میدان جنگ بن گیا، دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی لڑائی میں خواتین کو بھی مار پیٹا گیا۔ذرائع کے مطابق مترو کے رہائشی غلام نبی کی بیٹی ریحانہ بی بی نے رمضان سے پسند کی شادی کی مگر اسکے والد نے تھانہ مترو میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ دج کر رکھا (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

تھا پولیس کی جانب سے اسے آگا ہ کیا گیا کہ لڑکی نے پسند کی شادی کی ہے تو لڑکی کے والد نے ہائیکورٹ ملتان سے لڑکی کی بر آمدگی کے لئے رجوع کیا۔گزشتہ روز رمضان اپنی ااہلیہ کے ہمراہ ہائیکورٹ پیش ہوا اس موقع پر لڑکی نے رمضان کے حق میں بیان دیا بیان دینے کے بعد لڑکی عدا لت سے باہر آئی تو اسکے لواحقین نے اسے اغوا کر نے کی کو شش کی جس پر جھگڑا ہوا۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں پسند کی شادی کر نے والی لڑکی کے لواحقین کا تشدد،ہائیکورٹ چوک پر لڑائی میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ریسکیو نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -