بند بوسن‘ اغواء کے بعد خواجہ سراء سے 11 افراد کی بداخلاقی

بند بوسن‘ اغواء کے بعد خواجہ سراء سے 11 افراد کی بداخلاقی

  

 ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ الپہ کے علاقے میں دو افراد نے خواجہ سرا کو فنکشن کروانے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا جہاں 11 افراد کی خواجہ سرا سے بداخلاقی،تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے  پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کیمطابق جمیل آباد ملتان کا رہا ئشی  خواجہ سرا بلال عرف کشش  لوگوں  سے امداد  مانگ کر گزر  بسر کرتا  ہے گزشتہ روز ملتان کے علاقہ اڈ ا بند بوسن  پر  موجود تھا کہ اصغر اور علی نامی افراد  اسے دوست   کے فنکشن  میں شرکت کے لئے  موٹر سائیکل پر بٹھا کر  بستی راواں لے گئے جہاں  دیگر ساتھیوں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

 کے  ساتھ مل کر  اسے بداخلاقی کا نشانہ بنا یا اور تشدد  بھی کرتے رہے۔خواجہ سرا بلال  عرف  کشش نے  پولیس کو بیان دیا گیا کہ زیا  دتی کرنے  والے 11 افراد تھے بمشکل  وہاں سے بھاگنے میں  کامیاب ہوا۔پولیس تھانہ الپہ نے  بلال عرف  کشش کی درخواست پر  مقدمہ نمبر  720 درج کر کے  ملزمان  کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔

خواجہ سراء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -