فارٹ فرسٹ، انٹر نتائج کا اعلان، ملتان، ڈیرہ، بہاولپور، 53.14.55.81.52.77فیصد کامیاب طالبعلم خوشی سے نہال
ملتان (نیوز رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر (پارٹ فرسٹ) سالانہ امتحان 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا،نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور 74ہزار288امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 39ہزار178پاس اور 35ہزار60فیل ہوگئے،امتحان کا نتیجہ 52.77فیصد رہا،نتائج کے مطابق مذکورہ امتحان میں پری میڈیکل گروپ کے کل 22014امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 15591پاس ہوئے،امیدواروں کی کامیابی کا تناسب(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)
70.82فیصد رہا،پری انجینئرنگ گروپ کے کل 12602امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 8325پاس ہوئے،نتیجہ 66.06فیصد رہا،جنرل سائنس گروپ کے کل 14022امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ا ن میں سے 5703کامیاب ہوئے،امیدواروں کی کامیابی کی شرح 40.6فیصد رہی،کامرس گروپ کے 2906امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 1291پاس ہوئے،کامرس گروپ کا نتیجہ 44.43فیصد رہا،اسی طرح آرٹس گروپ میں کل 22694امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 8268پاس ہوئے،مذکورہ گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 36.43فیصد رہا،جبکہ ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ فریش سالانہ امتحان 2019کے نتائج کا اعلان کر دیاہے او رکامیابی کا تناسب 55.81فیصد رہا. کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق امتحان کیلئے 51881طلباؤطالبات نے درخواستیں دیں اور 50287نے امتحان میں شرکت کی او ر28067کامیاب ہوئے. ریگولر 46231طلباؤطالبات میں سے 26230کامیاب ہوئے اور شرح 56.74فیصد رہی پرائیویٹ 4056طلباؤطالبات میں سے 1837کامیاب ہوئے اور شرح 45.29رہی. دریں اثناء تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر (پارٹ فرسٹ) سالانہ امتحان 2019ء میں ناجائز زرائع استعمال کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 5امیدواروں کے خلاف یوایم سی کے کیس درج کیے گئے،کیسز کی سماعت کے بعدالزامات ثابت ہونے پر تمام 5 امیدواروں کو سزا دے دی گئی۔اس کے علاوہ تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2019ئمیں کامیاب ہونے والے کل 39178امیدواروں میں سے 6608نے اے پلس گریڈ حاصل کیا،اسی طرح 8382امیدواروں نے اے گریڈ،11670امیدواروں نے بی گریڈ،9837امیدواروں نے سی گریڈ،2625امیدواروں نے ڈی گریڈ اور 56امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔