27 اکتوبر کو آزادی مارچ‘ جنوبی پنجاب سے قافلے روانگی کیلئے تیار‘ رابطہ مہم تیز
وہوا(نمائندہ پاکستان) 27 اکتوبر کو ضلع بھر سے ہزاروں جانثار قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ غازی خان کے رہنماؤں حافظ عبدالحنیف دامانی، قاری سمیع اللہ قریشی، شہزاد حنیف(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
خان بکھائی، مولانا عبدالغفور سبحانی، حافظ عبدالقیوم قیصرانی، قاری غلام سرور قیصرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک دینی اور جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مدینہ کی طرز کی ریاست بنانے کے دعویدار حکمرانوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رکھی ہے پاکستان میں اسلام کی حکمرانی جمعیت علماء اسلام ہی لاسکتی ہے جس کے لیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے چکے ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف عوام کو یہودی ایجنٹوں سے چھٹکارہ دلانا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آزادی مارچ ایک نہ گھمنے والا سیلاب ہوگا جو حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔
قافلے