بڑے بڑے وعدے کرنیوالے اب لنگر خانوں کا افتتاح کر رہے ہیں‘ مرتضیٰ محمود

بڑے بڑے وعدے کرنیوالے اب لنگر خانوں کا افتتاح کر رہے ہیں‘ مرتضیٰ محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد (نامہ نگار)ملکی سلامتی وطن عزیز کی سربلندی جمہوریت کے مضبوط استحکام اور کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے پیپلزپارٹی جدوجہد جاری رکھے گی شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کا بھر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

پور تحفظ کیا ہے اپنی والدہ محترمہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو میں کشمیر کی عوام اور ان کی آزادی کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اقوام متحدہ،عالمی برداری کو سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردارا دا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے جمالدین میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 267رانا طارق محمود خاں،میڈیا کوارڈینٹر حافظ الرحمان سرور،رانا سرور جاوید،رانا شوکت علی،خاور باجوہ،خالد بن سعید ایڈووکیٹ،سید عبدالقیوم شاہ بشیر سومروسمیت دیگر موجود تھے مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہاکہ پیپلزپارٹی استحکام پاکستان اور ملک کے 22کروڑ عوام کو محرومیوں کو دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا گراف دبدن بڑھتا جارہاہے اور ملکی معشیت بھی کمزور ہو چکی ہے حکومت وعدے ٹھس ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 180کے تمام چکوک اور دیہات میں عوامی اور علاقائی مسائل کے لئے حل کیلئے تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے آنے والادور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے حکومت تمام تر کوششوں کے باوجود ناکام ہو چکی ہے جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے وعدے کرنے والے کارخانے بند کر کے لنگر خانوں کا افتتاح کرنے میں مصروف ہیں۔
مرتضیٰ محمود