حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی‘ مسز شاہدہ احمد

  حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی‘ مسز شاہدہ احمد

خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ 70سال کے مسائل حل کرنے میں وقت تو لگے گا۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی شکل دینے کے لیے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ہے نیا بلدیاتی نظام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پہلی بار عوام کو با اختیار بنانے کے لیے نئے بلدیاتی نظام میں انقلابی اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی گئی ہے مثبت اثرات مرتب ہونگے کار کن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرئے گی۔

مسز شاہدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...