ڈاک کا عالمی دن‘ جی پی او ملتان میں تقریب‘ اہم شخصیات شریک

    ڈاک کا عالمی دن‘ جی پی او ملتان میں تقریب‘ اہم شخصیات شریک

ملتان‘ ہارون آباد (نمائندہ خصوصی‘تحصیل رپورٹر)  موبائل فون اور انٹرنیٹ کے جدیددور میں جہاں دنیا سمٹ کرانسان کی مٹھی میں بند ہے وہاں ڈاک کے نظام کی اہمیت آج بھی مسلمہ تسلیم کی جاتی ہے،عصر حاضر میں پوسٹ آفس میں جدت پیداکرنے کے لئے حکومت نئی سروسز کا آغاز کررہی ہے،محکمہ ڈاک کی ملک بھر میں شاخیں اور ملازمین فیڈریشن کی عکاس ہیں،پوسٹل ملازمین کسٹمر کیئر (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

کے ذریعے عوام کو پوسٹل سروسز بہم پہنچا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب  سرکل ڈاکٹر اکرم نوازنے ورلڈ پوسٹ ڈے کے موقع پر منعقد ہ ملتان جی پی او کی تقریب سے صدارتی خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس یوٹیلٹی بلز،کلیکشن،ملٹری،پی ٹی سی ایل پنشنرز کی تقسیم،سیونگ بینک،جدید الیکٹرانک منی آرڈرز، ای ایم ایس پلس،ایکسپریس پوسٹ سروسز کے ذریعے عوام کی امانتیں ان کے پیاروں تل پہنچارہاہے، تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑتھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل انوار حسین ملک و چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او اسرارالحق نے کہا کہ ہر سال 9اکتوبر کو 150سے زائد ممالک میں ورلڈ پوسٹ ڈے منایا جاتاہے، 445ارب خطوط پوری دنیا میں ایک ہی دن میں تقسیم ہوتے ہیں دنیا بھر میں تقریباََ6لاکھ 60ہزار ڈاک خانے عوام کو پوسٹل سروسز کی سہولیات یونیورسل پوسٹل یونین کے قواعد وضوابط کے تحت فراہم کررہے ہیں، اس دن کو منانے کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی سیوابستہ افراد کو پوسٹل سروسز کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، تقریب سے دیگر مقررین عبدالرؤف خان، مرزامحمد اکرم،میاں ابرار،عزیز خان، شاہد یوسف، آصف جاہ جعفری، نعیم اقبال، پروفیسر عنایت قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوریئر سروسز کے مقابلے میں پوسٹ آفس کے نرخ انتہائی کم اور مناسب ہیں، ملک بھر میں ڈاک خانوں کے مربوط نظام کے باعث کوئی بھی پرائیویٹ ادارہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے، تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور طلبا وطالبات کو پوسٹل آپریشن سے روشناس کروانے کے لئے ملتان جی پی او کو مختلف برانچوں کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا، تقریب کے اختتام پر پوسٹ ماسٹرجنرل جنوبی پنجاب سرکل ڈاکٹر اکرام نواز نے ملتان جی پی او کے محنتی اہلکاران کلرک محمد خورشید،اے پی ایم محمد نوید، عبدالرحیم، مجاہد بلوچ، قاضی ذوالفقار، افتخار شاہ، پوسٹ ماسٹرزمحمد یعقوب،محمد عمر، حافظ شہزاد، محمد شاہد، محمد صادق کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انعا مات تقسیم کئے گئے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن کل بروز بدھ مورخہ نو اکتوبر کو منایا گیا اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ڈاک کے نظام کو بہتر بنانا تھا اور ڈاک کی اہمیت اور اس کی کار گردگی کو اجاگر کر نا تھا دنیا میں ڈاک کا عالمی دن پہلی دفعہ نو اکتوبر 19980کو منایا گیا ہر سال دنیا بھر میں 150سے زائد ممالک یہ دن بھر پور طریقہ سے مناتے ہیں ایک وقت ہوا کرتا تھا کہ خط (لیٹر)دور دراز میں مقیم افراد کو اپنوں کو ملانے کا ان سے خط کے ذرائع بات کر نے کا زریعہ ہو اکرتا تھا مگر وقت کے ساتھ اس سلسلہ میں کمی واقع ہو گئی موبائل فون،انٹر نیٹ نے خط  جیسی سہولت کو کسی حد تک کم کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...