وفاقی محتسب‘ 70 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ‘ ملتان ریجن سر فہرست

وفاقی محتسب‘ 70 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ‘ ملتان ریجن سر فہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک اعظم نامہ نگار)وفاقی محتسب کا ادارہ 13ریجنل دفاتر کے ذریعے 70ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کرچکا ہے جس میں ملتان ریجن کی 5933 درخواستوں کا فیصلہ سرفہرست ہے اور درخواست گزار محض ڈاک میں ارسال کردہ عرضی کے ذریعہ اپنے مسائل حل کروا رہے ہیں جو یقینا ادارہ کے لیے قابل فخر ہیں۔یہ بات ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب ملتان چوہدری عبدالحمید نے گورنمنٹ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)


 کالج لیہ میں آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہی۔سیمینار کی صدارت پرنسپل مہر اختر وہاب نے کی اور پروفیسر اور لیکچرارز نے شرکت کی۔چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ کالجز میں سیمینار کا مقصد وفاقی محتسب ادارے کی خدمات،دائرہ کاروسہولیات، ادارے کی خدمات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی کے ذریعے وفاقی محکموں سے متعلقہ معاملات کوفوری نمٹانے اور عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی سے مستفید کرنا ہے اس لیے اساتذہ اور میڈیا اس پیغام کو عام کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے ریجنل دفاتر کے ذریعے اپنے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے سادہ کاغذ پر درخواستیں دیکر دوماہ میں اپنا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل دفاتر میں وفاقی اداروں سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے درخواستیں ڈاک،ای میل یا ذاتی طور پر دے سکتے ہیں جن کا فیصلہ دو ماہ میں کیاجائے گااس لیے ادارے کے بارے میں اساتذہ کرام آگہی دیں۔بعدازاں چوہدری عبدالحمیدنے ایم سی ہال لیہ میں ضلع لیہ کی میپکو سے متعلقہ 33درخواست گزاروں کی فرداًفرداًسماعت کے بعد فیصلہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی او میپکو عبدالطیف نے معاونت کی۔ریجنل ایڈوئزر نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد محکمہ کو فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
سر فہرست