حکومت ملک سے غربت ختم کرنے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے‘ شبیرعلی قریشی

حکومت ملک سے غربت ختم کرنے کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے‘ شبیرعلی قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت غربت کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے،احساس غربت ختم کرنے کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو روزگار اور قرضے فراہم کئے جائیں گے،نیا پاکستان فلاحی ریاست بنے گا جس کے لئے جدوجہد جاری ہے، 70 سال کے مسائل(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)


 حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا،پولیس اورہسپتالوں کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر عمائدین علاقہ اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غریبوں کا استحصال کرکے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں،ان سے عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لینے کیلئے ان کا احتساب جاری ہے،کئی سالوں سے غریب غریب تر اور امیر امیر ترین ہوتا جارہا ہے،70سال سے جہاں محنت کش بیروزگاری اور بھوک کا شکار ہیں تحریک انصاف ہی انہیں روز گار فراہم کرے گی،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت امیروں سے ٹیکس لیکر غریبوں پر خرچ کررہی ہے، کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں،حکومت کی کوشش ہے کاروباری طبقے کو اوپر اٹھائیں، کاروبار کو فروغ ملنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے،،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریبوں کے لئے پناہ گاہیں تعمیر کی ہیں، ہسپتالوں کے نظام میں بھی بہتری لا رہے ہیں، پولیس کا نظام بھی تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ تھانوں میں ظلم نہ ہو،نادار طبقات تک کھانا پہنچانے کے لئے لنگر خانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے،پسماندہ طبقات کے لئے احساس پروگرام کے تحت مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
شبیر قریشی