موثر بلدیاتی سسٹم سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا‘ جاوید اقبال وڑائچ

موثر بلدیاتی سسٹم سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا‘ جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت خطیررقم سے سیف سٹی پراجیکٹ کاآغاز کررہی ہے جس سے شہربھرمیں سیوریج کاعرصہ درازسے چلنے والاگھمبیرمسئلہ حل ہوگا‘ پی ٹی آئی عوام کوحقوق کی دہلیزپرفراہمی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

 کے لیے مضبوط اورمؤثربلدیاتی نظام لارہی ہے جس سے عوام کوحقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔وارڈنمبر47بستی حاجی احمدمیں اچانک دورے کے دوران عمائدین کے ہمراہ سیوریج مسائل کاجائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی حکام تمام تروسائل بروئے کارلاتے ہوئے سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں اورشہرکوصاف ستھرابنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں عوام کے حقوق کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے اورمیونسپل کمیٹی کی کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہ کی جائے گی‘ اس موقع پرجام محمداقبال‘ جام محمدشفیع‘ جام ممتاز‘ جام حسن بصری‘ جام عبدالعزیز‘ محمدشاہد‘ مشتاق احمدکمبوہ‘ اشفاق احمدکمبوہ‘ امین بھٹی‘ محمدریاض ودیگراہلیان علاقہ نے چوہدری جاویداقبال وڑائچ کوعلاقائی مسائل جلدحل کرانے اورہنگامی دورہ کرنے پرشکریہ اداکیا‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے میونسپل کمیٹی حکام کوعوامی مسائل حل کرنے بارے ہدایات جاری کیں۔

جاوید اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...