سرکاری زمینوں کے آڈٹ کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم

  سرکاری زمینوں کے آڈٹ کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لیے کمیٹی قائم کردی۔صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور وسوشل ویلفیئر راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیرمال نائب سربراہ، ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکرٹری ہوں گے۔سینئر ممبر (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی۔کمیٹی صوبہ بھر میں الاٹ شدہ، لیز شدہ، تجاوزات شدہ اراضی، اسکی سالانہ آمدن اور بقایا جات کے کوائف اکٹھے کرے گی۔کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام امور پر مبنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ راجہ بشارت نے کہاکہ کمیٹی صوبہ بھر میں بننے والی ہاؤسنگ سکیموں بالخصوص جعلی ہاؤسنگ سکیموں کا خصوصی آڈٹ کرے گی۔ راجہ بشارت کے مطابق کمیٹی فوری طور پر آڈٹ کا کام شروع کر رہی ہے۔

آڈٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...