ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کی لیبارٹریاں   جوائنٹ وینچر کے تحت چلانے کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کی لیبارٹریاں   جوائنٹ وینچر کے تحت چلانے کا فیصلہ

  

 ملتان (وقا ئع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کی لیبارٹریاں جوائنٹ وینچر کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔جسکے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

 لئے پری کوالیفیکیشن پیشکشیں طلب کر لی گئی ہیں۔صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں (نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال) اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی لیبارٹریوں کو ہفتہ میں 7 دن 24 گھنٹے چلایا جائے گا۔جوائنٹ وینچر کے لئے متعلقہ فرم یا کمپنی کے پاس تکنیکی،مالی،انتظامی صلاحیت کا ہونا بنیادی شرط ہے۔پری کوالیفیکیشن پیشکش 29 اکتوبر 2019 تک محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

لیبارٹریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -