وہوا‘ متعدد وارڈز میں فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح‘ شہری خوشی سے نہال

وہوا‘ متعدد وارڈز میں فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح‘ شہری خوشی سے نہال

  

وہوا(نمائندہ پاکستان) وہواکے متعدد وا رڈوں میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے شہریوں کو عرصہ سے درپیش پینے کے پانی کے بحران سے نجات دلانے میں کافی حد تک مدد ملے گی ان خیالات کا اظہارممبرصوبائی اسمبلی خواجہ حافظ محمد داود سلیمانی نے وھوا میں بستی جت شمالی اوربستی دربھی میں آراو پلانٹس کے افتتاح کے موقع پرکیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے تعاون سے میرے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

حلقہ 285 خصوصا وھوامیں تعمیراتی وتر قیاتی منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے  اب وہ دور نہیں جب یہ علاقے ترقی یافتہ نہ کہلانے لگیں انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح وھوا کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی تھی عوام سے کئیے گئے اس وعدہ کواج پورا کرکے دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں انہوں نے  کہا کہ شہر میں مزیددو اور فلٹریشن پلانٹس کی جلد تکمیل کرکے انہیں بھی چلادیا جائیگا انہوں نے کہا کہ شہر کے گلی۔محلوں میں پینے کے  میٹھیصاف پانی کی فراہمی کے لئیے دو ٹیوب ویل کی تنصیب کاکام مکمل ہوچکا ہے جلدپائیپ لا ئین بچھاکر پانی کی فراہمی شروع کردی جائیگی اس منصوبہ کی تکمیل سے20,,سال سے جاری پانی کے بحران کا خاتمہ ہوجائیگا جبکہ مزیدسولر ٹیوب ویل بھی لگائیے جائینگے بعدازاں انہوں نیسردار انجم عزیز خان کھتران کی طرف سیدی گئی ٹی پارٹی کے شرکاسے گفتگو کرتیہوئے کہا کہ وھوا کو ٹاون کمیٹی کادرجہ دے دیاگیاہے جلد اسے تحصیل کادرجہ دے یا جائیگا جس کے لئیے انتظار کرنا ہوگا انہوں نیکہا کہ وھوا ٹاون چک جنوبی اور چک شمالی پر مشتمل ہے انہوں نیکہاکہ شہر بھر میں ٹف ٹائیل کی تنصیب اور  نکاسی اب کیکے منصوبہ پرچند روز کے اندر کام شروع کردیا جائیگا اسموقع پر انہوں نے دفتر یونیین کونسل وھوا میں عوامی مسائیل سنیاو ر انکے حل کے لئییاحکامات جاری کیے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -