کوٹ چھٹہ‘ خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف شکنجہ تیار

کوٹ چھٹہ‘ خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف شکنجہ تیار

کو ٹ چھٹہ (نمائند ہ پاکستان)خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایسے دکاندار سے کوئی رعایت نہیں برتی جا سکتی۔ جو حکومتی نرخ سے ہٹ کر نا جائز منافع خوری کرتے ہیں۔ یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہر محمد شمعون نے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

 کوٹ چھٹہ شہر میں کریانہ مرچنٹ۔ سبزی فروشوں کے نرخ نامے چیک کرتے ہوئے انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی۔ کہ نرخ ناموں کی لسٹیں آویزاں رکھ کر شہریوں کو مذکورہ ریٹ پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ بعد ازاں انہوں نے مرغی فروشوں اور قصاب کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔ ورنہ کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تیار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...