ڈینگی بخار کا شبہ‘ مزید 13 مریض نشتر ہسپتال میں داخل

ڈینگی بخار کا شبہ‘ مزید 13 مریض نشتر ہسپتال میں داخل

 ملتان‘چوک اعظم‘ کوٹ چھٹہ‘راجن پور (وقا ئع نگار‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں مزید 13 مریضوں کو داخل کروایا گیا ہے۔جسکے بعد ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 38 تک جاپہنچی ہے۔31 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔چار مریضوں کی رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔جبکہ تین مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ کو ابھی انتظار ہے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

۔انسدادڈینگی مہم کے لیے دور درا زدیہی علاقوں میں آگہی کا بنیادی مقصد ڈینگی بخار سے بچاؤ کو ممکن بنانے کے لیے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔یہ بات ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین نے رفیق آباد اور چوبارہ میں جناح ویلفیئرسوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدآگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشد تتلانے ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے گھروں میں فالتوپانی کھڑا نہ رکھنے،گملوں،کولرز سے پانی کو صاف رکھنے اور چھتوں کی صفائی،مچھر مار سپرے،پردے لگانے ودیگر احتیاطی تدابیر اور علاج سے آگہی دی۔سیمینار میں غیر سرکاری تنظیم و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈینگی کے خاتمے کے لیے نہ صرف محکمہ صحت بلکہ تمام محکموں کو کلیدی کردار اد اکرنا ہو گا۔ ڈینگی کی وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے پنجاب حکومت اس کی روک تھام کے لیے بھر پور ا قدامات اٹھا رہی ہے۔ ہر فرد کو چاہیے کہ ایسے امراض کے بچاؤ اور ڈینگی جیسے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ صحت کی آگاہی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہویے اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ تاکہ ایسے ڈینگی جیسے حملوں سے بچا جا سکے۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ چھٹہ محمد شاہد ملک نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کو ٹ چھٹہ میں محکمہ ہیلتھ کی طرف سے منعقدہ بسلسلہ ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری۔ C.Oہیلتھ ڈاکٹر خلیل سکھانی محکمہ ہیلتھ کے عزادار حسین نقوی نے مشترکہ طور پر کہا کہ ڈینگی ایک قابل علاج مرض ہے۔ جس کا بچاؤ ممکن ہے۔ اس کے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے گھروں اور محلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ جبکہ اس موقع پر پرنسپل کالج شہانہ قاضی۔ ڈینگی فوکل پرسن محترمہ ثریا شیر محمد نے طالبات کو ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق خصوصی لیکچر کے ذریعے آگاہ کیا۔ آخر میں قومی ترانہ سے تقریب کا اختتیام کیا گیا۔  تقریب کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض رابعہ ناز نے سرانجام دیئے۔بعد میں ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین گشکوری نے اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہد ملک اور پرنسپل شہانہ قا ضی ہیڈ کلرک ملک غلام حسین و دیگر کے ہمراہ سر سبز و شاداب حکومتی مہم گرین اینڈ کلین کے تحت کالج میں پودے لگائے۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈینگی سے آگاہی سے متعلق واک اور سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پوراور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راجن پور میں ڈینگی سے آگاہی سے متعلق سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار میں ادارہ ہذا کے سربراہان کے علاوہ اسٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر طالب علموں میں ڈینگی سے آگاہی بارے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔علاوہ ازیں میونسپل کمیٹی راجن پور،جام پور روجھان اور فاضل پور سمیت سول ڈیفنس کے رضا کاران ڈینگی سے آگاہی بارے بھر پور معلومات فراہم کر رہے ہیں اور صفائی کے خاطر خواہ انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ کیو نکہ ہمارا مقصد خشک اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...