خواجہ فرید یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر سماجی تنظیموں کا احتجاج

خواجہ فرید یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر سماجی تنظیموں کا احتجاج

خان پور (تحصیل رپورٹر)خواجہ فرید یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر این جی اوز کا شدید احتجاج،ہنگامی طور پر بلائے گئے این جی اوز کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد اشرف مغل نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی میں بعض طلباء نے گروپ بنا رکھا تھا جوکہ طالبات کو آئے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

روز حراساں وپریشان کرتے تھے، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے آنکھیں بند کررکھی تھیں، اسی قسم کے ایک واقعہ کی واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر انتظامیہ نے ان لڑکوں کو معمولی سزا دیکر چھوڑ دیا جوکہ ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ کیا خواتین کو سرکاری ادروں میں حراساں کرنے کا قانون ان طلباء پر لاگو نہیں ہوتا اور اگر ہوتا ہے تو ان کے خلاف حراسمنٹ کا فوجداری مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں مستقل طور پر یونیورسٹی سے فارغ کیا جائے، تاکہ یونیورسٹی کا ماحول خراب نہ ہو، اجلاس میں فلاح دارین سوسائٹی کے صدر زبیر سبحانی، سول سوسائٹی نیٹ ورک جنوبی پنجا ب کے وائس چیئرمین عبداللہ بلوچ، آواز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سردار احمد، بریج ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عبداللہ قریشی، صدر الیکٹرانک میڈیا کلب جام فیاض احمد لاڑ نے شرکت کی۔

احتجاجَ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...