چین نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف پھرمسترد کردیا
بیجنگ(آن لائن)چین نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف مسترد کردیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پربیجنگ کا موقف مستقل اور واضح ہے، امید ہے پاکستان اور بھارت باہمی اعتماد کو بڑھائیں گے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف بدل لیا ہے۔
موقف مسترد