ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض د یگا
اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو رواں سال 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 2020 ء سے 2022 ء کے کنڑی آپریشنز بزنس پلان کی منظوری دیدی۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کیلئے سالانہ امداد میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا،نئے پلان کے تحت پاکستان کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک کا قرض سالانہ مل سکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق بینک کے 2015 سے 2018 تک کے پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سالانہ امداد دی جاسکتی تھی۔اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو نرم شرائط پر دیگر ذرائع سے قرض کی فراہمی کیلئے مدد فراہم کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک