ڈر ہے کہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو،بیوہ شمائلہ 

    ڈر ہے کہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو،بیوہ شمائلہ 

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں قتل ہونیوالے ایم کیوایم کے سابق رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق نے پولیس کو دئیے جانیوالے بیان میں اہم انکشافات کیے ہیں۔9 ویں برسی پر پولیس کو دیئے گئے بیان میں شمائلہ فاروق نے کہا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھے سیاسی فوائد کیلئے استعمال کیا۔شمائلہ فاروق نے مزید کہا کہ ’ایم کیوایم کی قیادت میری مدد کے حوالے سے کبھی سنجیدہ نہیں رہی، میرا استحصال کیا گیا، عمران فاروق کے قتل کے بعد ابتداء میں ایم کیو ایم کی قیادت نے میری کچھ امداد ضرور کی تھی لیکن مجھے جب یہ احساس ہوا کہ قیادت میری مدد میں سنجیدہ نہیں تو میں نے بھی لاتعلقی اختیار کرلی۔اہلیہ عمران فاروق نے بتایا قیادت، عمران فاروق کی برسی وغیرہ پر مجھے عوام میں یاد کرلیتے ہیں، کینسر کی تشخیص کے بعد قیادت کی طرف سے مدد نہ ملے پر خود کو لاچار اور تنہا محسوس کیا‘۔شمائلہ فاروق نے کہا ’مجھے خوف محسوس ہوتا ہے کہیں میرا انجام بھی عمران فاروق جیسا نہ ہو، عمران فاروق کے قتل کے بعد آج تک خوشی نہیں دیکھی، سرکاری بینیفیٹ پر گزارہ ہے، اچھا گھر لینے کی سکت نہیں۔

شمائلہ فاروق 

 اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے نے مقدمہ کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ بدھ کو کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ضمنی چالان میں 23 گواہان شامل ہیں۔عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

عمران فاروق کیس

مزید :

صفحہ اول -