معاشی اصلاحات،نتائج آنا شروع،گورنر سٹیٹ بینک

معاشی اصلاحات،نتائج آنا شروع،گورنر سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)معیشت کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور اب بیرونی شعبے میں بہتری نظر آرہی ہے۔ استحکام کی بحالی سے ملک میں سرمایہ کاری اور اسی طرح معاشی نموکو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہارگورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے او آئی سی سی آئی کے دورے کے دوران معروف غیر ملکی سرمایہ کاروں سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ پچھلے ایک سال میں کئے گئے جرأت مندانہ اقدامات تکلیف دہ تھے، لیکن ضروری تھے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اوسطاً ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو معیشت کے لئے سب سے بڑی تشویش کا باعث رہا ہے اب نصف رہ گیا ہے، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ غیر مستعار زرِ مبادلہ کے ذخائر گرنا رک گئے ہیں بلکہ ان میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور توقع ہے کہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی پر دباؤ کم ہوگا۔
گورنر سٹیٹ بنک

مزید :

صفحہ اول -