مخالفین کو نشانہ بناناموجودہ حکومت کی روایت بن گئی ہے،آصفہ بھٹو زرداری

 مخالفین کو نشانہ بناناموجودہ حکومت کی روایت بن گئی ہے،آصفہ بھٹو زرداری

  

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے مشیربرائے جیل خانہ جات اعجازجاکھرانی کے گھر پرنیب چھاپے کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں آصفہ بھٹوزرداری نے اعجاز جکھرانی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی انتقام اور مخالفین کو نشانہ بنانا اس حکومت کی روایت بن گئی ہے۔آصفہ بھٹوزرداری نے کہاکہنیب نے ایک بارپھرخواتین اوربچوں کیلئے اپنے نامناسب رویے کوثابت کیاہے۔

آصفہ بھٹو

مزید :

صفحہ اول -