سردار یار محمدرند کی نااہلی کیس میں   دائر نظر ثانی درخواستیں خارج 

  سردار یار محمدرند کی نااہلی کیس میں   دائر نظر ثانی درخواستیں خارج 

  

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سردار یار محمدرند کی نااہلی کیس میں دائر نظر ثانی درخواستیں خارج کر دیں۔ بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سردار یار محمد رند ماضی میں تسلیم کر چکا یے کہ اس نے جعلی سند بنائی،اس نکتے کا عدالت نے جائزہ نہیں لیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ آپ جو بات کررہے ہیں وہ پرانی ہے۔ عدالت نے کہاکہ آپ کی نظر ثانی درخواست نہیں بنتی۔جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے سردار یار محمدرند کی نااہلی کیس میں دائر نظر ثانی درخواستیں خارج کر دیں۔یاد رہے کہ تاج رئیسانی،غلام حیدر اور میر عاصم کرد نے نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔

درخواست خارج

مزید :

صفحہ اول -