قاسم سوری کیس میں بہت پریشان تھے، اللہ نے کرم کر دیا،علی محمدخان

قاسم سوری کیس میں بہت پریشان تھے، اللہ نے کرم کر دیا،علی محمدخان

  

راولپنڈی(این این آئی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ قاسم خان سوری کے کیس میں بہت پریشان تھے، اللہ نے کرم کر دیا ہے،عمران خان میں ایمان انصاف و محنت ہے اور سب کو برابر دیکھتا ہے،پاکستان سڑک بنانے سے نہیں تعلیمی اداروں سے بدلے گا۔ بدھ کو فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں سیمینار سے  وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کسی تعلیمی ادارے میں آتا ہوں ایسا لگتا ہے کہ میں بھی طالب علم ہوں۔ انہوں نے کہاکہ علم ہماری بنیاد اور مومن کی گمشدہ میراث بھی ہے،لوگوں کو بھی سیاستدان ٹی وی پر لڑتے پسند ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے فخر ہوتا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یو این کی تقریر کے بعد احساس ہوا کہ مسلم امہ کو لیڈر ملنے جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جس طرح اسلام کی قیادت کی وہ بہت کم کو ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے یو این میں کہا کہ اسلام میں شدت پسندی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ قاسم سوری کے کیس پر بہت پریشان تھے لیکن اللہ نے کرم کیا۔انہوں نے کہاکہ ایسا ممکن نہیں کہ انصاف نہ ہو اور امن بھی ہو۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی قاتل اعظم سب کے سامنے کیا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں لوگ بند کر کے ان پر ظلم و زیادتی کر رہا ہے، نوجوانوں کو قائداعظم کی شخصیت کا مطالعہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جب بڑے بڑے برج ہل گیے تب بھی رانا بھگوان داس کھڑا تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان میں ایمان انصاف و محنت ہے اور سب کو برابر دیکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سڑک بنانے سے نہیں تعلیمی اداروں سے بدلے گا۔

،علی محمدخان

مزید :

صفحہ اول -