پاکستان ریلوے کی ترقی میں چین کابنیادی کردار ہے،شیخ رشید 

  پاکستان ریلوے کی ترقی میں چین کابنیادی کردار ہے،شیخ رشید 

  

 بیجنگ (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں شامل وزیر ریلوے شیخ رشید نے چین کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ریلوے نظام کی بہتری اور سی پیک منصوبے میں شامل ایم ایل ون پر بھی بات چیت کی گئی۔ شیخ رشید نے کہاکہ چین کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مابین اعتماد کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی ترقی میں چین بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی ترقی میں چین بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی 1872 کلومیٹر ڈبل ٹریک بچھایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ٹریک کے اطراف باڑھ ہوگی ڈبل ٹریک اور نئے بریجز کے باعث ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ترجمان  کے مطابق پشاور سے کراچی کے مابین سفر کادورانیہ 8 گھنٹے جبکہ لاہور سے راولپنڈی اڑھائی گھنٹے ہو گا۔ترجمان وزیر ریلوے کے مطابق ایم ایل ون منصوبہ پر 8.2 بلین ڈالر لاگت آئے گی منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا۔ ترجمان کے مطابق منصوبے کی تکمیل گوادر پورٹ کی طرح. پاکستان کی ترقی میں.اہم کردار ادا کرے گی۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -