”فضل الرحمن آرہا ہے،ایک  طوفان لارہاہے“پارٹی ترانہ جاری 

”فضل الرحمن آرہا ہے،ایک  طوفان لارہاہے“پارٹی ترانہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ کیلئے پارٹی ترانہ تیار کرلیا، ”گو نیازی گو“ کے الفاظ بھی پارٹی ترانے کا حصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اپنی سیاسی جلسوں اور دھرنے کے دوران مختلف گلوکاروں کی آواز میں پارٹی ترانے تیار کئے گئے۔ عوام کی جانب سے تحریک انصاف کے پارٹی ترانوں کو ملنے والی پذیرائی کے بعد مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے بھی خصوصی طو رپر پارٹی ترانے تیار کرائے۔ جے یو آئی (ف) جس نے 27اکتوبرکواسلام آباد کی طرف آزاد ی مارچ کا اعلان کیا ہے نے بھی پارٹی ترانہ تیار کیا ہے جس کے بول ہیں۔”فضل الرحمان آرہاہے،ایک طوفان لارہا ہے،بن کے بادل چھا رہاہے،سوچ توں اب کیا رہاہے،چھوڑ کرسی، چھوڑ کرسی کرکنارا،پھر نہ دیکھیں منہ تمہارا،گو نیازی گو،گو نیازی گو۔قوم نے ہے مل کر پکارا، اب نہیں ہے کوئی چارہ گونیازی گو، گو نیازی گو“۔جے یو آئی (ف) کی جانب سے پارٹی ترانے کو سوشل میڈیا پر بھی چلایا جارہاہے۔ 
پارٹی ترانہ

مزید :

صفحہ اول -