پاک چین مثالی دوستی خطے اور دنیا میں امن وترقی کی علامت ہے،فردوس عاشق اعوان

پاک چین مثالی دوستی خطے اور دنیا میں امن وترقی کی علامت ہے،فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی کا انداز آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے،دونوں رہنماؤں کی ملاقات مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت کا باعث بنے گی۔ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ دوستی خطے اور دنیا میں ایک مثال اور امن وترقی کی علامت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا عظیم عوامی ہال آمد پر چین کے وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال دونوں سدابہار دوستوں کے لازوال اور گہرے رشتے کا درخشاں باب ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ چینی وزیراعظم نے عمران خان کے سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے تکمیل کے عزم اور پیشرفت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک اتھارٹی کا قیام اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں پر تیز تر اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور انسانی بحران پر گفتگو آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر محاذ پر کشمیریوں کے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -