اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی۔بدھ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دور ان سماعت شریک ملزمان سعید احمد، منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔تفتیشی آفسر نے 2007 میں ابتدائی تفتیش کی رپورٹ احتساب عدالت جمع کرا دیا۔ وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہاکہ اسحاق ڈار کے خلاف تفتیش مکمل کرنے کا خط آپ کے پاس موجود ہے۔ تفتیشی افسر نادر عباس نے کہاکہ تفتیش مکمل ہونے کا خط ابھی میرے پاس موجود نہیں ہے۔عدالت نے خط کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت پر خط عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر کو ہوگی۔
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -