سندھ یونیورسٹی جامشورو کی اراضی واگزار کرانے کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی اراضی واگزار کرانے کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل

کراچی(این این آئی)سندھ یونیورسٹی جامشورو کی 2200ایکڑ اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ انتظامیہ نے قبضہ خالی کرانے کے لیے سندھ حکومت سے مدد مانگ لی۔سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یونیورسٹی کی 2 ہزار 200 ایکڑ اراضی پر با اثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے۔مراسلے کے مطابق اربوں روپے کی زمین پر قبضہ مافیا سالوں سے قابض ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے متعدد کوششوں کے بعد زمین واگزار نہیں کرائی جاسکی ہے۔وائس چانسلر نے بورڈ آف ریونیو سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کی زمین واگزار کرانے میں مدد کی جائے۔

مدد اپیل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...