40سے زائد ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے 4ہفتے کی مہلت

40سے زائد ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے 4ہفتے کی مہلت

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے حالیہ بارشوں میں کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث 40 سے زائد ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے 4 ہفتے کی مہلت دے دی۔ جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو حالیہ بارشوں میں کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث 40 سے زائد ہلاکتوں سے متعلق کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کے امیر کراچی حافظ نعیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کیلئے 4 ہفتے کی مہلت دے دی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کے الیکٹرک کی غفلت کہ وجہ سے کئی اموات ہوئیں۔ پولیس کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج نہیں کرتی۔ دنیا کو چھوڑیں لیکن ملک میں بھی ایسا ناقص نظام نہیں۔ لوگ ایسے مر رہے ہیں جیسے کوئی جانور ہوں کیسی کو کوئی پرواہ نہیں۔ حالیہ بارشوں میں 40 سے زائد اموات ہوئیں۔

کے الیکٹرک مہلت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...