میرپور خاص کی بہتری کیلئے تمام اقدامات کرینگے،کرن کمار

میرپور خاص کی بہتری کیلئے تمام اقدامات کرینگے،کرن کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص(رپورٹ /فہد ملک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام کشوری لال کے بیٹے کرن کمار نے کہا کہ میرپورخاص شہر ہمارا اپنا آبائی شہر ہے اس کی بہتری اور ترقی کیلئے ہم اپنے تمام وسائل بروے کار لائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سول اسپتال میرپورخاص کے مسائل کو حل کرنے کیلئے انہوں نے ذاتی کوششیں کی ہیں جس کی وجہ سے اسپتال میں بہتری پیدا ہو رہی ہے، وہ آج مقامی پریس کلب میں صحافیوں سے مٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے، قبل ازیں انہیں پریس کلب کے عہدیداروں نے انہیں سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کی گئی، کرن کمار نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جلد ہی میرپورخاص شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو کھیلوں کے گراؤنڈ میں جمع شدہ بارش کے پانی کو نکال کر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ گاما اسٹیدیم میرپورخاص میں گھاس لگانے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں گراؤنڈ کی مٹی تبدیل کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ (پی سی بی) گراؤنڈ کے علاوہ شہر میں صرف گامااسٹیڈیم گراؤنڈ ہے جہاں پر کھیلوں کے مختلف ٹورنامنٹ منعقد ہوتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد صوبائی وزیرسیٹھ ہری رام کشوری لال اپنے وسائل میں میرپورخاص کے شہریوں کی خدمت کر رہے ہیں جنہوں نے بھاری اکثیریت سے الیکشن میں میرے والد کو کامیاب کرایا ہے،انہوں نے امید کی کہ جلد ہی شہر میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ان کے والد پورے سندھ میں پہلے بھی ترقیاتی کام کروا چکے ہیں، انہوں کہا کہ مقامی صحافی یہاں کے مسائل میڈیا کے زریعے اجاگر کر کے اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔