وزیراعظم عمران خان چین سے کس طیارے پر پاکستان واپس پہنچے ؟ پتا چل گیا

وزیراعظم عمران خان چین سے کس طیارے پر پاکستان واپس پہنچے ؟ پتا چل گیا
وزیراعظم عمران خان چین سے کس طیارے پر پاکستان واپس پہنچے ؟ پتا چل گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان چین کا دو روزہ کامیاب دورہ کرنے کے بعد خصوصی طیارے پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طیارہ بیجنگ سے اڑان بھڑنے کے بعد نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جبکہ ان کے ساتھ خصوصی طیارے میں شاہ محمود قریشی ، خسرو بختیار ، عبدالرزاق داود اور سہیل محمود بھی موجود تھے ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت اعلیٰ حکومتی وفد جس میں آرمی چیف بھی شامل تھے ، نے چینی قیادت سے کامیاب ملاقاتیں کیں اور کئی اہم امور زیر بحث آئے ۔وزیراعظم عمران خان کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جس کے بعدا نہیں ایکسپریس ہائی وے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔

مزید : قومی


loading...