عمران خان چین کے بعد سعودی عر ب اور ایران کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان چین کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں تاہم اب وہ سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ سعودی عرب کا شیڈول تبدیل کر لیاہے ، پہلے انہوں نے چین سے ہی سیدھا سعودی عرب جانا تھا لیکن اب وہ 13 اکتوبر کو سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ اس کے بعد وہ ایران کا بھی دورہ کریں گے ۔عمران خان نے چین سے واپسی پر دوروں سے متعلق بات چیت شروع کر دی ہے اور معاملات کو دیکھا جارہاہے ۔یاد رہے کہ عمران خان آج ہی چین سے خصوصی طیارے پر دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ۔