پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد ،الیکشن کمیشن کا خصوصی کمیٹی کو پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم

پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد ،الیکشن کمیشن کا ...
پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد ،الیکشن کمیشن کا خصوصی کمیٹی کو پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کردی اور خصوصی کمیٹی کو پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کےخلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں،سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنا دیا گیا،فیصلہ چیف الیکشن کمشنرجسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں،الیکشن کمیشن نے خصوصی کمیٹی کوپارٹی فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کاحکم دیدیا،الیکشن کمیشن نے کہا کہ فریقین 14 اکتوبرکوکمیٹی کےسامنے پیش ہوں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...