میں عمران خان بات کرتے تھے جوغلط کام کرےگادوسرااس کےسامنے کھڑاہوجائےگا،میں عمران خان کے سامنے کھڑا ہو گیا،اکبر ایس بابر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ میں عمران خان بات کرتے تھے جوغلط کام کرےگادوسرااس کے سامنے کھڑاہوجائےگا،میں عمران خان کے سامنے کھڑا ہو گیا۔
اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس کے حقائق سامنے آ گئے تو یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دے گا،کیس کے حقائق سامنے آئیں گے تولوگوں کوپتا چلے گااس فنڈنگ کے پیچھے کون ہے ،انہوں نے کہا کہ میں پانچ سال سے عمران خان کا مقابلہ کر رہا ہوں ، عمران خان اپنے احتساب سے پانچ سال سے بھاگ رہے ہیں ۔
اکبر ایس بابرنے کہا کہ یہ ٹیم پاکستان تحریک انصاف کی ہے ہی نہیں ،فنڈنگ کیس میں حقائق سامنے آ گئے تو یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دے گا، کیس کے حقائق سامنے آئیں گے تولوگوں کوپتا چلے گااس فنڈنگ کے پیچھے کون ہے ،انہوں نے کہا کہ میں عمران خان بات کرتے تھے جوغلط کام کرےگادوسرااس کےسامنے کھڑاہوجائےگا،میں عمران خان کے سامنے کھڑا ہو گیا، اکبر ایس بابرنے کہا کہ عمران خان کی ٹیم کبھی ڈیلیور نہیں کر سکتی ۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ آپ کبھی ہائی کورٹ بھاگتے ہیں ، کبھی میرے خلاف مہم چلاتے ہیں، ہم تمام ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کیس سے متعلق سٹیٹ بینک نے 23 اکاؤنٹ پیش کر دیے ہیں ، 14 اکتوبر کے بعد سکروٹنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے ، سکروٹنی کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ جلد پیش کرے، اکبر ایس بابرنے کہا کہ پچھلے الیکشن میں بہت دھاندلی ہوئی ، نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔