غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کیخلاف ایف آئی آر خارج کرنیکی درخواست مسترد

غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کیخلاف ایف آئی آر خارج کرنیکی درخواست مسترد
غازی عبدالرشید قتل کیس، مشرف کیخلاف ایف آئی آر خارج کرنیکی درخواست مسترد

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) غازی عبد الرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کےخلاف گھیرا تنگ ہو گیا، ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں غازی عبد الرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی ،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے، دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا کہ ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا؟پرویزمشرف عدالتی مفرورتو نہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ کچھ معلوم نہیں کہ ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پرویزمشرف کیخلاف ایف آئی آر2013 میں درج ہوئی،ابھی کیس کس سٹیج پر ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق صدر کی ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مستردکردی۔واضح رہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...