حکومت قانون کواسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے سٹیک ہولڈرسے معاملات طے کرے،لاہور ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز پرپابندی کیلئے درخواستیں نمٹا دیں

حکومت قانون کواسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے سٹیک ہولڈرسے معاملات طے کرے،لاہور ...
حکومت قانون کواسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے سٹیک ہولڈرسے معاملات طے کرے،لاہور ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز پرپابندی کیلئے درخواستیں نمٹا دیں

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں شاپنگ بیگز پرپابندی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، چیف سیکرٹری نے شاپنگ بیگزسے متعلق قانونی مسودہ پیش کردیا،عدالت نے شاپنگ بیگزکے استعمال کےخلاف تمام درخواستیں نمٹادیں،عدالت نے کہا کہ اگر حکومتی جانب سے ٹال مٹول کیا جاتا ہے توہم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، قانون کواسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے سٹیک ہولڈرسے معاملات طے کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شاپنگ بیگزپرپابندی کےلئے درخواست پرسماعت کی، جسٹس مظاہرعلی اکبرکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل اورچیف سیکرٹری پنجاب عدالت میں پیش ہوئے،چیف سیکرٹری نے شاپنگ بیگزسے متعلق قانونی مسودہ پیش کردیا،چیف سیکرٹری نے کہا کہ شاپنگ بیگزپرپابندی کیلئے انسپکٹرزبھرتی کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

عدالت کاقانونی مسودے میں شاپنگ بیگز کی بجائے بہتر الفاظ استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ماحولیات کے قانون کے مسودے سے الفاظ لے سکتے ہیں،عدالت نے کہا کہ آپ قانون تو لے آتے ہیں لیکن رولز 2،2 سال نہیں بناتے،اس مسودے میں بہت سی غلطیاں ہیں جو ٹھیک کریں،قانون میں صرف شاپنگ بیگ کا لفظ استعمال نہ کریں،عدالت نے کہا کہ ہم نے عدالتی معاون بھی بلائے ہیں جوساتھ جاکرآپ کی مددکریں گے،3لاکھ افراد اس کاروبار سے وابستہ ہیں، کسی کو بےروزگار نہیں ہونا چاہیے، عدالت نے شاپنگ بیگزکے استعمال کےخلاف تمام درخواستیں نمٹادیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی جانب سے ٹال مٹول کیا جاتا ہے توہم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، قانون کواسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے سٹیک ہولڈرسے معاملات طے کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...