مصباح الحق کیلئے بھی مسئلہ کھڑا ہو گیا ، عدالت سے پریشان کن خبر آ گئی

مصباح الحق کیلئے بھی مسئلہ کھڑا ہو گیا ، عدالت سے پریشان کن خبر آ گئی
مصباح الحق کیلئے بھی مسئلہ کھڑا ہو گیا ، عدالت سے پریشان کن خبر آ گئی

  


گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ کی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کیخلاف رٹ پٹیشن ایڈو کیٹ منظور قادر نے سول جج ابرار علی خان کی عدالت میں دائر کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی ، چیف ایگزیکٹو اور چیف سلیکٹر کو فریق بنایا گیاہے ۔ ایڈوکیٹ کی جانب سے درخواست میں ماہانہ 32 لاکھ روپے تنخواہ پر اعتراض اٹھایا گیاہے ، درخواست گزار کا کہناہے کہ اس خطیر رقم سے غریبوں کیلئے یتیم خانہ کھولا جا سکتا ہے ، عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شاہانہ اخراجات سے ہر پاکستانی متاثر ہورہا ہے،کرکٹ بورڈ کے کسی عہدیدار کی تنخواہ 5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ درخواست کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ مصباح الحق کو پاکستان نے بہت کچھ دیا،انہیں اپنی خدمات مفت دینی چاہیے۔گوجرانوالہ کی عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بورڈ عہدیداران کو 15 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...