تحریک انصاف کا کون سا وزیر فحاشی کے اڈے چلانے والوں کی سرپرستی کر رہاہے ؟ عمران خان کے بھانجے نے بھانڈا پھوڑ دیا

تحریک انصاف کا کون سا وزیر فحاشی کے اڈے چلانے والوں کی سرپرستی کر رہاہے ؟ ...
تحریک انصاف کا کون سا وزیر فحاشی کے اڈے چلانے والوں کی سرپرستی کر رہاہے ؟ عمران خان کے بھانجے نے بھانڈا پھوڑ دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف پھٹ پڑے ہیں اور سنگین ترین الزام عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو پیغام میں حسن نیازی کا کہناتھا کہ جب بھی ناانصافی ہو تو اس کے خلاف آواز اٹھانی ضروری ہو تی ہے ، فیاض الحسن چوہان میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں اور میرے دوست بھی ہیں جبکہ وہ میرے بہت کام بھی آئے ۔فیاض الحسن چوہان میری پارٹی پی ٹی آئی کے وزیر بھی ہیں ، مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہاہے کہ فیاض الحسن چوہان کھلم کھلا پنڈی کے معروف ٹھگز ، فحاشی کے اڈے چلانے والے ، سمگلر اور بدمعاشوں کو سپورٹ کر رہے ہیں ، میں ان کے ہاتھوں سے مار کھانے سے بال بال بچا ہوں ، سات بندے پنڈی کے ہسپتال میں پڑے ہوئے ہیں ، عدالتوں میں جو بھی ان کے خلاف مقابلہ کرتا ہے یہ ان کا قیمہ بنا دیتے ہیں ، یہ ضیاءالحق کی پیدوار ہیں ، پنڈی میں یہ جو لڑکے انہوں نے پالے ہوئے ہیں ، اگر اس کے پیچھے اور بھی کوئی وزیر پایا جاتاہے تو ان کو پتا ہونا چاہیے کہ منہ توڑ جواب ملے گا ، نہ گولی سے ڈرلگا ہے اور نہ موت سے اور نہ ہی کسی کا خوف ہے ، نہ حرام کھاتے ہیں نہ کھائیں گے ، میں ان کے کسی مسئلے میں بیٹھتا ہوں اور نہ ہی ان کے پیسوں کے کپڑے پہنتا ہوں ، انہوں نے جو بھی آپ کی الیکشن مہم میں پیسے خرچ کیے ہوں یا چاہے آپ کے گھر کا چولہا چلتا ہو ۔

حسن نیازی کا کہناتھا کہ انہوں نے سات بندے پنڈی کے ہسپتال پہنچائے ہیں ، سی پی او پنڈی ایف آئی آر نہیں درج کر رہے تھے ، ایف آئی آر کٹ گئی اگر درج نہ ہوتی تو نا تم ادھر رہتے اور نہ ہم ادھر رہتے ، جو جو اس طرح کے لوگ ہماری پارٹی اور ہمارے وزیر اعظم کے ایجنڈے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، آپ پر فرض ہے کہ ان کے خلاف آواز اٹھائیں چاہے وہ آپ کے بھائی یا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ، ان کے خلاف آواز اٹھائیں ۔

عمران خان کے بھانجے نے اپنے ویڈیو پیغام کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ اب وقت آ گیاہے کہ راولپنڈی پولیس پی ٹی آئی کے وزیروں کا دباﺅ برداشت نہ کرے ، پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو چاہیے کہ وہ اس کی مذمت کریں ، ہمیں کسی کو بھی وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کو نقصان نہیں پہنچانے دینا چاہیے ۔ حسن نیازی نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں ” زنگی خان کیلئے ملٹری کورٹ “ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ سینئر صحافی روف کلاسر ا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پروگرام میں اس کے خلاف آواز اٹھائیں ، وزراءخطرناک مجرموں کی مدد کیلئے پولیس پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔فیاض الحسن پنڈی کے معروف ٹھگ ’’زنگی خان ‘‘ کو سپورٹ کر رہا ہے۔

مزید : قومی


loading...